’سیوز‘ خلائی جہاز، جس میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس سی) کا عملہ سوار تھا، ہفتے کو قزاقستان میں زمین پر کامیابی سے اتر گیا۔
تین افراد پر مشتمل عملے میں امریکی خلانورد ٹِم کوپرا، برطانوی خلا باز ٹِم پیک اور روسی
خلانورد یوری ملن چنکو شامل تھے۔
پیک ’انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن‘ پہنچنے والے پہلے برطانوی خلاباز تھے۔
ہفتے کے روز ہونے والی لینڈنگ تقریباً تین گھنٹے دیر سے ہوئی، جس سے قبل عملہ مدار کے اسپیس اسٹیشن سے علیحدہ ہوگیا تھا، جب اُن کی چھ ماہ کی رفاقت ختم ہوئی۔